خلاء میں 6 ماہ گزارنے کے بعد واپسی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار خلاء باز چھ ماہ کے مشن کے بعد واپس زمین پر لوٹے ہیں ۔ ناسا کےعملے نے بتایا کہ وہ سب خیریت سے ہیں ۔ ناسا کے براہ راست سلسلہ میں دکھایا گیا کے کس طرح ایک اسپیس ایکس ڈریگن کریو کیپسول میں سوار چار خلاباز اتوار کی صبح پاناما سٹی سے گزرتے ہوئے زمین پر لوٹ آئے ۔

خلیج میکسیکو میں فلوریڈا کے ساحل سے دور ساڑھے چھ گھنٹے کی پرواز کے بعد اندھیرے میں یہ کیپسول صبح 2:56 پر زمین پر اتر آیا تھا ، تصاویر ناسا کے ڈبلیو بی 57 کے ذریعہ جاری کی گئی جو اونچائی پر تحقیق کرنے والے طیارے کے طور پر مشہور ہے ۔

ایلون مسک کی اسپیس ایکس میں بنی اس گاڑی پر سوار آئی ایس ایس کے پہلے مکمل آپریشنل مشن پر عملہ کے طور پر گذشتہ نومبر میں خلاء باز مائیکل ہاپکنز ، وکٹور گلوور ، شینن واکر اور جاپان کے سوچی نوگوچی خلاء میں گئے تھے ، اسپیس ایکس اب ناسا کا تجارتی نقل و حمل کا پسندیدہ ساتھی بن چکا ہے۔

خلائی اسٹیشن سے واپسی پر ہپکنز نے وہا ں پہلے سے موجود عملے سے کہا تھا "آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ ،” ساتھ ہی ان نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا تھا کے "ہم آپ کو دوبارہ زمین پر دیکھیں گے۔

سال 2011 میں خلائی شٹل پروگرام کے اختتام کے بعد امریکی سرزمین سے آئی ایس ایس کے لئے یہ پہلا مشن تھا ۔ اور ناسا کے تعاون کے علاوہ ، یہ نجی کمپنی کے ذریعہ خلاء میں بھیجا جانے والا پہلا مشن اور عملہ بھی تھا۔

Back to top button