بڑے شہر جلد بند کر دیں گے ، اسد عمر

وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال "انتہائی سنگین” ہوگئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کیسز بڑھنے کی موجودہ رفتار جاری رہی تو بڑے شہروں کو بند کیا جاسکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، اسد عمر نے قوم سے صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا اپنے اور اپنے ساتھی پاکستانیوں کا خیال رکھنے اور صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی نے مزید پابندیوں کے بارے میں فیصلے لئے ہیں جن کے بارے میں صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر ان اقدامات کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

 اسد عمر نے تنبیہ کی کہ مزید بندشیں بڑھانے کی ضرورت ہوگی، میں یہ واضح کردوں  کہ جس سطح پر وائرس پھیل رہا ہے اور ہمارے اسپتال بھر رہے ہیں اگر اب بھی ہم  ایسا و پیز پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ہمارے پاس مکمل لاک ڈاؤن کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے خبردار کیا یہ ہمارا آخری موقع ہے کہ ابھی بڑے شہروں کو بند نہیں کیا جارہا ہے ، ہمارے پاس کچھ دن کا مارجن  رہ گیا ہے۔

انہوں نے ہر صوبے کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور اپنے صحت کے حکام کے ساتھ بیٹھیں، انہوں نے کہا ہمیں ابھی قیادت کی ضرورت ہے ، انہوں نے عوام کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنے کی اپیل کی۔

Back to top button