آریان شاہ رخ خان نےگریجوئیشن کی ڈگری حاصل کرلی

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے  امریکہ  میں یونیورسٹی آف ساؤتھرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) سے گریجویشن کرلیاہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے بیٹے کی اپنی گریجویشن کے لباس میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  آریان شاہ رخ خان کی فارغ التحصیل  ہونے کی تقریب حالیہ دنوں میں  کورونا  ایس او پیزکے تحت منعقد کی گئی تھی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا  شاہ رخ خان اور انکے  باقی اہل خانہ تقریب میں شرکت کرسکے  یا نہیں ۔

آریان نے سال  2020 کے تحت گریجویشن کیا ہےاور اسکول آف سنیما آرٹس سے بیچلر آف فائن آرٹس ، سینما آرٹس ، فلم اور ٹیلی ویژن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  آریان اداکار بننے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں لیکن وہ بطور فلمساز کیریئر اپنانے کا ارادہ رکھتےہیں۔

جہاں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کیمرے کے سامنے کام کرنے کی خواہاں دکھائی دیتی ہیں وہیں آریان خان  متوقع طور پر فلم سازی کا کام کرنا چاہتے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CO8lObenRCr/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

دلچسپ بات یہ ہے کہ فرینڈ اسٹار لیزا کدرو کے بیٹے نے بھی اسی دن یونیورسٹی آف ساؤتھرن کیلیفورنیا(یو ایس سی) کے اسکول آف سینیما آرٹس سے گریجویشن کیا ہے تاہم کدرو کا بیٹا جولین 2021 کے بیچ کے تحت گریجوئیٹ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button