آج مہنگائی کیخلاف جلسہ ڈیرہ غازیخان میں

ڈیرہ غازیخان : آج مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ڈیرہ غازی خان میں احتجاجی جلسہ کررہی ہے ۔

اس تاریخی جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قومی رہنما خطاب کریں گے ۔

پنجاب کے ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے اس جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جلسہ گاہ میں اس وقت کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور سیاسی قائدین کے لیے ایک بڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے ۔

اسی جلسہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے مرکزی صدر اور ممبر قومی اسمبلی جناب رانا ثناء اللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب اور مڈل کلاس طبقے کے لیے جینا ناممکن کر دیا ہوا ہے ۔

لیگی رہنما جناب رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی زیادہ ہوتی نظر آ رہی ہے ، بدترین صورت حال سے ملک کو نکالنے کے لیے شفاف انتخابات اس وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔

اس بات کا خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں سخت مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

جبکہ پی پی پی نے بھی عوام سے اپیل کی ہے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکن اور عوام بھرپور شرکت کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button