کراچی میں ایک نیا بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

کراچی : جناب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی میں ایک نیا انٹراسٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

محترم صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹراسٹی بس منصوبے کے لیے فنڈز بھی مل گئے ہیں ، اور 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لیے تمام مراحل بھی مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

یہ بسیں آئندہ 4 ماہ میں کراچی پہنچ جائیں گی ، پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹس پر بسیں چلیں گی ۔

سینیئر وزیر اویس قادر شاہ کے مطابق چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لیے دیے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی پیش رفت ہورہی ہے ۔ ایدھی ، اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سےجاری ہے ۔

سندھ ترجمان وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق ترکی کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کےنمائندے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

اس ترک کمپنی کے نمائندوں نے یو پی موڑ بس ڈپو کا دورہ بھی کیا اور روٹس کا بھی معائنہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button