تینوں فارمیٹ کے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے  تینو ں فارمیٹ کی پاکستانی ٹیموں  کےاسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

شاداب خان مختصر  فارمیٹ میں  نائب کپتان ہوں گے جبکہ محمد رضوان ٹیسٹ  فارمیٹ کے نائب کپتان مقرر ہوئے ہیں ۔

 معین خان کے بیٹے اعظم خان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،عماد وسیم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ مل گئی،محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیسٹ میچز کا حصہ ہوں گے۔

سعود شکیل ،سلمان آغا اور حارث سہیل   ون ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ آصف شکیل اور دانش عزیز کو ون ڈے ٹیم سے   ڈراپ کردیا گیا،وہاب ریاض اور شعیب ملک اسکواڈ کا حصہ نہیں جبکہ یاسر  شاہ کی  شمولیت  فٹنس سے مشروط ہے۔

پی ایس ایل کے اختتام پر قومی ٹیم 25 جون کو مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی ،انگلینڈ میں پاکستان ٹیم 3 ون  ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلی گی جبکہ ویسٹ انڈیز میں پاکستانی شاہین  5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ  فٹنس ضروری ہے لیکن ٹیم کی ضرورت کو بھی دیکھنا ہے،شرجیل کے  وقت پر بھی میں نے کہا تھا کہ اسے فٹنس  پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس نے کیا بھی ،اعظم خان  کی بیٹنگ  کی  مہارت کا موازنہ اسکی فٹنس سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button