حولدار لالک جان شہید کی برسی

آج  7 جولائی کو حولدار لالک جان نشان حیدر کا 22 واں یوم شہادت ہے ۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹوئٹ کیا اور کہا کہ حولدار لالک جان نے مادر وطن کے دفاع میں جان نچھاور کی ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حولدار لالک جان نے 7 جولائی 1999 کو  کارگل کے مشکل ترین محاز جنگ میں اپنی جان کی قربانی دی ، حولدار لالک جان کی بے غرضی اور غیر متزلزل عزم ، وطن کا دفاع کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

دنیا کے بلند ترین محاز جنگ پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے والے گلگت کے بہادر سپوت جنکی شجاعت اورہمت کا اعتراف دشمن نے ان الفاظ میں کیا

کسی بھی سپاہی نے اپنی پوسٹ نہ چھوڑی ، یہ دفاعی جنگ بہادری کی اعلی مثال ہے ، جو آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑی گئی

وہ یکم اپریل 1967 کو پیدا ہوئے ۔ انہیں 10 دسمبر 1984 کو فوج میں شامل کیا گیا تھا ۔ 1999 میں جب کارگل میں جھڑپیں شروع ہوئیں تو وہ ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔

 انہوں نے مئی 1999 میں اپنے آپ کو رضا کا رانہ طور پر سامنے والے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

 جولائی 7 کو جب دشمنوں نے بھاری مارٹر گولوں سے انکے علاقے پر حملہ کیا  تو حولدار لالک جان کو شدید چوٹیں آئیں ۔ لیکن زخمی ہونے کے باوجود انہوں  نے اپنا منصب نہیں چھوڑا اور بھارتی حملے کو مایوس کیا ۔ شدید چوٹوں کی وجہ سے انہوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button