امیتابھ بچن کا دفتر طوفان کی زد میں

جہاں طوفان  تاؤتے نے بھارت کے مختلف حصوں میں تباہی مچا رکھی ہے ،  وہیں پیر کے روز ہندوستان کے ساحلی شہر میں طوفان تاؤتے  کے ٹکرانے  کے نتیجے میں چلنے والی تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش سےممبئی میں امیتابھ بچن کا دفتر تباہی کا شکار ہوگیا۔

اداکار نے شائقین کو اپنے بلاگ  کے ذریعے ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور لکھا کہ  آفس  کے عملے نے ہنگامی صورتحال میں مل کر کام کیا۔

 انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ چونکہ بارش کی وجہ سے عملے کی وردی گیلی ہوگئی تھی لہذا  انہوں نے انہیں اپنے ہی الماری سے کپڑے مہیا کیے۔

اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے لکھا "طوفان کے بیچ ایک خوفناک خاموشی ہے .. سارا دن زوردار طوفان اور تیز بارش .. درخت گر پڑے ، چھتوں کا ٹپکنا، کمزور جَنَک آفس میں سیلاب .. فوری طور پر پلاسٹک کا احاطہ مون سون کی تیز بارش کے لئے تیار کردہ چادریں ، پھٹ گئیں .. عملے کے لئے مخصوص شیڈ اور پناہ گاہیں اڑ گئیں .. لیکن حالات سے مقابلے  کا جذبہ ناقابل تصور .. ڈیک پر مل کر کوشش.. باہر نکلنے ، مرمت کرنے ، حائل حالات کو  بہتر بنانے کے لیے۔۔

جب عملے نے بارش میں بھی کام نہ روکا ،  تووہ بھیگ گئے، امیتابھ بچن نے انہیں ابھیشک بچن کی کبڈی ٹیم پنک پینتھرس اور فٹ بال کلب چیلسی کی ٹیم  کی ٹی شرٹس کا اپنا مجموعہ پیش کیا۔

امیتابھ بچن کے تعریفی الفاظ

 انہوں نے لکھا "اس طرح کے حالات میں عملہ حیرت انگیز ہے .. ان کی یونیفارم گیلی اور ٹپک رہی ہیں لیکن وہ  کام کرتے رہتےہیں .. انہیں اپنی ہی الماری سے  اس   بھاگم بھاگ میں فوری طور پر کپڑے پہنائے اور اب وہ فخر کے ساتھ چیلسی اور جے پور پنک پینتھر کے حامیوں کے طور پر آگے بڑھ رہے ہیں .. !!! ان ٹیموں کی شرٹس پہنے  .. کچھ ان میں دوڑ لگارہے اور کچھ ان کونچوڑ رہے ہیں .. اور اس سبھی کے درمیان .. گھر میں .. بن بلائے مہمانوں نے دھاوا بولاہے اور  گھما گھمی  کا سبب بنے ہیں”۔

امیتابھ بچن جلد ہی  "کون بنےگا کروڑپتی 13 "کی شوٹنگ شروع کریں گے،شو کے لئے رجسٹریشن آج (10 مئی) سے شروع ہوگی۔

فلمی محاذ پر اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ایان مکرجی کی فلم برہماستر میں نظر آئیں گے۔

جبکہ  امیتابھ بچن کی فلم”چہرے "کا ٹریلر جس میں عمران ہاشمی اور ریا چکرورتی بھی ہیں رواں سال کے شروع میں جاری کیا گیا تھا، تاہم فلم کی ریلیز ملک میں کوویڈ 19 کے کیسزمیں اضافے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔

بگ بی اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "مے ڈے "میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید یہ کہ انکی آنے والی فلوں کی فہرست  میں  آنکھیں 2 اور جُھنڈ بھی  شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button