علامہ اقبال یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی یو) نے کوویڈ 19  کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے تحت موسم خزاں کے سمسٹر  کے جاری امتحانات ملتوی کردیئے ہیں

ایک اعلامیہ کے مطابق ، اے آئی یو نے حکومت کے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد اپنے علاقائی دفاتر کی مشاورت سے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایڈ ، بی بی اے ، بی ایس اکاؤنٹنگ ، اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں سمیت حتمی امتحانات جاری تھے جو اب ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Notification of Allama Iqbal Open University

امید کی جاتی ہے کہ ملتوی امتحانات عید الفطر کے بعد منعقد ہوں گے ، اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ اے آئی یو امتحانات کے محکمہ کے مطابق ، بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) کے آخری امتحانات 19 اپریل سے آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں شروع ہوئے تھے ۔

Back to top button