علامہ اقبال کی 83 ویں برسی

شاعر مشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر ، قانون دان، سیاستدان، مصنف، صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، اردو اور فارسی زبانوں میں شاعری ہی ان کی سب سے بڑی وجۂ شہرت ہے، شاعری میں بنیادی رجحان احیائے امت اسلام اور تصوف کی طرف تھا، انہوں نے اپنی شاعری سے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی۔

نظریۂ پاکستان کی تشکیل بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ ہے جو انہوں نے الہ آباد میں 1930ء میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا تھا اور پاکستان کے قیام کی بنیاد یہی نظریہ بنا تھا۔

حکومت برطانیہ نے 1922 میں انہیں سر کا خطاب دیا تھا ۔گو کہ قیام پاکستا ن کے وقت وہ زندہ نہیں تھے لیکن پھر بھی انہیں پاکستان کا قومی شاعر مانا جاتا ہے ۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور21 اپریل 1938کو  اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور بادشاہی مسجد لاہور کے قریب انکی آخری آرام گاہ موجود ہے ۔

Back to top button