علی ظفر کی رمضان میں شاہکار نعت ریلیز

علی ظفر نے مشہور نعتیہ کلام "بلغ العلیٰ بکمالہ "کی تخلیق نو کر کے اسے مداحوں کے لیےرمضان المبارک کے آخری عشرہ میں منگل کے روز پیش کردیا ،سامعین علی ظفر کی پیش کش کو بہت پسند کررہے ہیں۔

کلام کی ویڈیو میں بادشاہی مسجد کے ایک خوبصورت فضائی منظر کے ساتھ ابتدا کی گئی ہے جہاں علی ظفر صبح سویرے سے قبل چھت پر مسجد کے سائے میں ایک کئی زمانوں سے مشہور چلا آرہا کلام براہ راست پیش کررہے ہیں۔

گلوکار کے ساتھ قوالوں اور سازکاروں کا ایک گروپ بھی ہے۔

گلوکار نے نعت کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے انسٹاگرام کا استعمال کیا، بطور کیپشن انہوں نے لکھا ، "مجھے امید ہے کہ یہ سنتے ہوئے آپ کو  اتنا ہی سکون ملے گا جتنا اس کو پیش کرتے ہوئے میرے دل کو ملا ہے”،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل پچھلے سال علی ظفر نے حمد ونعت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے مکہ مکرمہ اور مدینہ  جانے کی سعادت ملی،میں نے جو وہاں تجربہ کیا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ان جذبات کومیں نے اس "حمد-نعت” میں اظہار خیال کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے رمضان کی ابتدا میں  ‘مصطفی جان رحمت’ کی یاد میں ایک نعت بھی جاری کی تھی ، اور اسے دنیا بھر کے شائقین نے بہت پذیرائی دی تھی ۔

Back to top button