علی ظفر اورچینی گلوکارہ زیان

گلوکار علی ظفر نے چینی گلوکارہ ژیانگ منکی کروون کے ساتھ مل کر پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک گانا گایا ہے۔

علی ظفر نے "دل چرالیاتم نے (آپ نے میرا دل چوری کیا ہے) "گانااردو اور چینی زبان میں گایا ہے۔

علی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے   پاکستان اور چین کے  سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گانا بنانے کے لیے کچھ  چینی زبان سیکھی ہے۔

چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر میں نے کچھ چینی زبان سیکھی اور ہماری دوستی کے بارے میں  گانا گایا  "۔

میوزک ویڈیو میں سامعین کو چینی زبان  کو سمجھنے کے لئے سب ٹائٹلز  بھی ڈالے گئے ہیں۔

علی ظفر نے یوٹیوب پر گانا ریلیز کیا اور انکے ساتھ گانے میں شامل گلوکارہ زیان نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر گانا ریلیز کیا۔

سمندر سے گہری ،آسمان سے اونچی اور  گلوں سے خوبصورت پاک چین دوستی کے بارے میں گایا گیا یہ گانا   ناصرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستان نے چین کے ساتھ 21 مئی 1951 کو سفارتی تعلقات استوار کیے،پاکستان ایسا کرنے والا پہلا مسلم ملک اور چین سے تعلق استوار کرنے والا تیسرا ملک تھا۔

دونوں ممالک معاشی اور فوجی ترقیاتی منصوبوں جیسے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) اور جے ایف 17 تھنڈر اور ایف -6 جیسے لڑاکا طیاروں کی تیاری  میں بھی ایک ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button