احسن خان کا ایدھی صاحب کو خراج تحسین

پاکستانی شوبزانڈسٹری کےبہترین، نامور اداکار اور  میزبان احسن خان نے پاکستان کی مرحوم مخیر شخصیت عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی  عبد الستار ایدھی پانچ سال قبل کراچی میں 88 سال کی عمر میں گردے کی خرابی کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

ایدھی صاحب کی  بیش بہا خدمات کو سوشل میڈیا پر  اجاگر کرنے کے لیے اور انکی افسانوی سخاوت اور نرم دلی کو خراج تحسین پیش  کرنے کے لیے احسن خان نے  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو  شیئر کی۔

ویڈیو میں احسن نے  ایدھی صاحب کی تصویر  لگا کر ایک نظم پڑھی گویا  احسن انکو مخاطب کر کے انکی تعریف بیان کر رہے تھے۔

نظم  میں احسن نے بتانے کی کوشش کی کہ "ہمارے درمیان صرف ایک ہی انسانیت پرست  آدمی تھا ” ،”آئندہ برسوں میں آپ جیسا کوئی دوسرا نہیں ہوگا”۔

احسن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اچانک سے ذہن میں ایدھی صاحب کی تعریف میں چند الفاظ اُبھرے جنہیں نظم کی شکل میں پیش کردیا#میرےہیرو۔

احسن نے پوسٹ میں نظم کے علاوہ نثر میں بھی ایدھی صاحب کی بڑائی بیان کی۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں ڈالر تک رسائی ہونے کے باوجود لباس میں صرف دو ہی تبدیلیاں کیں اور  شہر کے اسی  تنگدست حصے میں اسے تنگ فلیٹ میں رہے۔

انحطاط کی سطح سے قطع نظر ایک وین کے ساتھ کام شروع کیا جس میں میتیں اٹھائیں ، اور پوری دنیا کی سب سے بڑی رضاکار ایمبولینس سروس کو صرف اور صرف اچھی شہرت کے وزن پر  کھڑا کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button