آغا سراج درانی کی ضمانت درخواست مسترد کر دی گئی

کراچی : یہاں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے ۔

صوبہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ آج سنا دیا ہے ۔

عدالت کے حکم پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت بھی کی گئی، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل اسپیشل بینچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی ہیں ۔

جبکہ اس کے علاوہ آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئیں ہیں ۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ اور بیٹے شہباز درانی کے علاوہ طفیل احمد، میٹھا خان، اسلم پرویز لانگاہ، ذوالفقار ڈاہر اور گلزار احمد سمیت دیگر ۱۸ افراد کو نامزد کیا گیا ہوا ہے ۔

جن میں سب سے اہم شخصیت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت تھی لیکن عدالت نے مسترد کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button