مہنگائی کیخلاف ، سبزیوں کا ہار پہن کر سائیکل چلائی

لاہور : یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح نے مہنگائی اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق ایک انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ۔

جناب ایم پی اے طارق مسیح نے آج سائیکل پر سوار ہوکر سبزیوں کا ہار پہن کر صوبائی اسمبلی میں پہنچے ہیں ۔

ایم پی اے طارق مسیح نے بدھ کے دن گلے میں آلو ٹماٹر، ٹینڈے اور دیگر سبزیوں سے بنا ہوا ہار پہنا اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔

ایک تازہ ترین ویڈیو میں ایم پی اے کو گاڑی کے بجائے سائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے ، اس حوالے سے انہیں ویڈیو میں بھی یہ کہتے سنا گیا ہے ۔

کہ حکومت نے پیٹرول اتنا مہنگا کردیا ہے کہ میری گاڑی میں پیٹرول نہیں ہے اب میں احتجاجاً آج سے اسمبلی اجلاس میں سائیکل پر آیا کروں گا ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا تھا ۔

مزید یہ کے اس دوران خواتین ایم پی اے نے مٹی کے خالی برتنوں کو پیٹ کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔

دوسری جانب مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکین نے انوکھا احتجاج یہ کیا تھا کے مظاہرے میں سبزیاں اور روٹیاں اٹھا لائے تھے ۔

اور اس احتجاج کے دوران اسمبلی ارکان نے مہنگائی کے خلاف نعرے بھی لگائے، رکن اسمبلی راحیلہ خادم چوڑیاں لے آئیں، ایم پی اے مرزا محمد جاوید اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے سائیکل پر پہنچے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button