آب زم زم کی فراہمی دوبارہ بحال

چند ماہ قبل کو رونا کے باعث آب زم زم کی فراہمی کا معطل کیے جانے والا عمل دوبارہ بحال کردیا گیا ہے،مکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی منگل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا پہلے مرحلے میں آٹھ گھنٹے زمزم کی سپلائی کا ادارہ کھولا جائے گا بعد میں اس میں توسیع کردی جائے گی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کےسربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’منگل سے زمزم کی سپلائی کرنے والا ادارہ کھل جائے گا‘۔ پہلے مرحلے میں محدود ڈیوٹی اوقات متعین کیے ہیں جو دو پہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک رہیں گے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا‘۔

سعودی انتظامیہ کے مطابق چند ماہ قبل کو رونا کے باعث آب زم زم کی فراہمی کا معطل کیے جانے والا عمل دوبارہ بحال کردیا گیا ہے،مکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی منگل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں آٹھ گھنٹے زمزم کی سپلائی کا ادارہ کھولا جائے گا بعد میں اس میں توسیع کردی جائے گی۔ کمیٹی کی سفارش پر ایک شخص کو 4 بوتلیں لینے کی اجازت ہے، ایک بوتل کی قیمت 5.50 ریال ہےخاندان کے افراد کی تعداد کے حساب سے زمزم کا 15 روزہ کوٹہ مقرر کیا جائے گا‘۔ادارے میں بیک وقت 60 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

Back to top button