سونے کی عالمی قیمتوں میں اچانک کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک اتنی زیادہ کمی آنے کا اثر پاکستانی سونے کی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے چنانچہ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا 3050 روپے سستہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ2 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر میں بھی 2614 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 88 ہزار 48 روپےکا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر فی اونس 37 ڈالرکم ہوکر 1687 ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سونے کی عالمی قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپےکی گراوٹ دیکھنے میں آئی  ہے۔  

Back to top button