لندن میں انٹرنیشنل ایونٹ میں بھگدڑ

یورو  کپ کےفائنل کے دن لندن ویمبلے اسٹیڈیم کے  باہر میچ سے قبل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایونٹ کے لیے کیے گئے تمام سیکیورٹی کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، فائنل سے قبل سیکڑوں شائقین  کپ نے  ٹکٹیں نہ ملنے پر بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور وہ باڑ توڑ کر کامیابی کے ساتھ میدان میں پہنچ گئے،جسکے باعث ٹکٹ خرید کر آنے والے  تماشائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹیڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ سیکڑوں شائقین بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم  میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے  اور پولیس نے  ان مداحوں کو روکنے کی کوشش کی تو  انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر بوتلیں اور دیگر سامان پھینکا۔

تاہم  انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر بغیر ٹکٹ کے داخل ہونے والوں کو تلاش کر کے اسٹیڈیم سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ یورو کپ کا فائنل انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اور اس موقع پر لندن میں کورونا وبا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ  ویمبلے اسٹیڈیم میں 66،000 افراد کے کراؤڈ کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button