ویکسینز کی بڑی کھیپ آگئی

کراچی کے تمام مراکز صحت پر کورونا ویکسین کی فراہمی کے بعد ایک بار پھر کورونا ویکسی نیشن کا  باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،ویکسی نیشن مراکز پر آج صبح سے ہی ویکسین لگوانے والوں کی آمدورفت شروع ہوچکی ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کے لیے کراچی میں 50 سے زائد ویکسین نیشن  سینٹرز اس وقت فعال ہیں اور ان پر تین قسم کی ویکسین موجود ہے جن میں سائینو فارم،سائینو ویک اور آسٹرا زینیکا شامل ہیں۔

کراچی میں سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ہے جہاں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ شہری اپنے  لازمی امور سے فارغ ہوکر کسی بھی وقت ویکسی نیشن کرواسکیں۔

دوسری جانب آج صبح چین سے کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے،چین سے سائینو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزز پی آئی  اے کی اسپیشل پرواز کے ذریعے پاکستان لائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے جاری  کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید  38 مریض انتقال کرگئے۔

جسکے باعث ملک میں کورونا سے انتقال کرنے  والوں کی تعداد 22 ہزار 111 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46 ہزار 124 کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جن میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button