آسکر ایوارڈ کا میلہ پھیکا پھیکا سا

 اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 25 اپریل ( 26 اپریل بمطابق پاکستانی وقت) کو لاس اینجلس میں دو مقامات پر کیا گیا تھا ، ڈولبی تھیٹر جہاں روایتی طور پر 2001 کے بعد سے منعقد کیا جاتا ہے اور دوسرا یونین اسٹیشن، کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے صرف نامزد افراد اور ان کے مہمانوں اور تقریب کے پیش کرنے والوں کو ہال کے اندر جانے کی اجازت تھی ،تقریب میں صرف 170 افراد باضابطہ طور پر شریک ہوئے، مختلف مقامات سے شرکاء ورچوئل طور پر شریک ہوئے ۔

ایونٹ کا آغاز فلمی انداز کے اوپننگ کریڈٹ کے سلسلے کے ساتھ ہوا ، جب رجینہ کنگ سونے کے مجسمے کو پکڑ کر پنڈال میں داخل ہوئیں۔

سب سے زیادہ کامیابی نومیڈ لینڈ نے حاصل کی کیونکہ اس نے بہترین فلم ، بہترین ہدایتکار ، اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا انتھونی ہاپکنز نے فلم فادر کے لئے بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا اور وہ سب سے بڑی عمر کے آسکر ایوارڈ یافتہ بن گئے، ڈیوڈ فنچر کی فلم (مانک) جس نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں تھیں اس نے سینماگرافی اور پروڈکشن ڈیزائن کے لئے ہوم ایوارڈز لئے۔

Back to top button