پنجاب میں 39 ملین افراد کو ویکسین لگا دی گئی

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے منگل کو کہا ہے کہ صوبے میں اب تک 39 ملین سے زائد افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔

امریکی قونصلیٹ جنرل ، لاہور کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے دورے کے دوران ، وزیر صحت نے کہا کہ لاہور میں 50 فیصد آبادی کو ویکسین دے دی گئی ہے ۔ لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول اور وزیر صحت نے ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین کاؤنٹر کا دورہ کیا اور وہاں ویکسینیشن کے انتظامات کو سراہا ۔

پنجاب ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہارون جہانگیر ، لاہور کے سی ای او ہیلتھ اور دیگر حکام بھی وہاں موجود تھے ۔ وزیر صحت نے کہا کے ، پاکستان اور امریکہ کی دیرینہ دوستی ہے ۔ فائزر ویکسین میں تعاون کے لیے ہم امریکہ کے شکر گزار ہیں ۔

مزید انکا کہنا تھا کے ہر ایک کے لیے ویکسین لینا انتہائی ضروری ہو گیا ہے ۔ 17 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو جلد از جلد اپنے آپ کو ویکسین ضرور کروانی چاہیے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ، ہم ہر ایک کو ویکسین لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پنجاب میں ویکسینیشن سینٹرز کو بڑھایا جا رہا ہے ۔ میں اس ویکسینیشن ایونٹ کے لیے امریکی قونصل جنرل مسٹر ولیم کے میکانول کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے نے کہا کہ امریکی حکومت نے 10 ستمبر کو لاہور کے لیے فائزر ویکسین کی 320،000 خوراکیں عطیہ کیں تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ فائزر ویکسین کی تین لاکھ سے زائد خوراکیں پہلے ملتان اور فیصل آباد کے لیے بھیجی گئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب تک پاکستان کی حمایت سے متعلق اپنے وعدے پر پورا اتر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ، امریکی حکومت نے پاکستان کو 15 ملین خوراکیں دی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button