2021 مسلم ورلڈ لیگ کا اجلاس برائے سال

مسلم ورلڈ لیگ(ایم ڈبلیو ایل ) افغان اور پاکستانی رہنماؤں اور متعدد اسکالرز کے مابین امن اور مفاہمت کے اسلامی اصولوں پر مبنی، افغانستان میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دینےکے ایک معاہدے پر دستخط کر رہی ہے۔

 معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کا اجلاس جمعہ ، 10 جون بروز جمعرات کو مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ، مسجد نبوی اور اسلام کے سب سے مقدس مقام کعبہ کے قریب ہورہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایل کے سکریٹری جنرل ، محترم ڈاکٹر شیخ محمد بن عبد الکریم العیسی اس اجلاس کی سربراہی کر رہے ہیں ، جبکہ  پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کر رہے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے  مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی   اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز انکے ہمراہ  شامل ہورہے ہیں ۔

افغانستان کے وزیر حج و مذہبی امور محترم محمد قاسم حلیمی افغانستان  کی نمائندگی کریں گے ۔ افغانستان اور پاکستان سے ممتاز اسکالرز بھی ورچوئلی طور پر شرکت کریں گے۔ اعلامیہ برائے امن افغانستان معاہدے کوسعودی عرب کی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ ڈاکٹر العیسی نے کہا ہے کہ”یہ معاہدہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے۔” ،” یہ معاہدہ افغانستان میں امن کی کوششوں کو تیز کرنے میں مدد کے لئے ایک بنیاد فراہم کرے گا،مسلم رہنماؤں اور اسکالرز کا افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کےلیے مفاہمت کے تمام راستوں کو ترجیح دینا ،یہ اسلام کے حقیقی اعتدال پسند اصولوں کے عین مطابق ہے۔ اس  معاہدے کا مقصد تعمیری مکالمے اور تعاون کے پل تعمیر کرنا اور بےگناہ مردوں ، خواتین اور بچوں کی تکالیف  کاخاتمہ کرنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button