سال 2021 بورڈ امتحانات متنازع ہوگئے

وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے بورڈ امتحانات کے انعقاد کے اعلان کے بعد سے ہی بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات نے اس فیصلے پر وفاق کو نظر ثانی کرنے کی درخواست پیش کی ۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر رہنما مریم نواز ، پاکستان میں کیمبرج امتحانات (سی اے آئی ای) کو منسوخ کرنے کے مطالبے میں سوشل میڈیا احتجاج میں شامل ہوگئیں۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ اپریل-جون 2021 میں شیڈول پاکستان میں ہونے والے کیمبرج کا امتحان منسوخ کریں، جب خطے کے دیگر ممالک نے ان کے ملتوی کردیئے ہیں تو سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمارے بچوں کی حفاظت سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ احساس ہوجائےگا اور ان طلباء کی آواز سنی جائے گی ، انہوں نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا۔

مریم نواز سے قبل معروف شخصیات اور سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد نے حکومت سے یہ امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا ، طلباء نے پورے پاکستان میں اعلی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی تھیں ، جس میں پاکستان کے نظام انصاف سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی گئی تھی۔

طلباء نے جسمانی طور پرامتحانات میں شرکت کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات کا حوالہ دیا ہے، دوسری طرف کچھ طلباء اور والدین نے امتحانات کی تیاریوں کے لئے وقت کی کمی کی شکایت کی ہے۔

Back to top button