فلسطین پر اسرائیلی درندگی کا 11واں روز

فلسطین میں میں اسرائیلی جارحیت 11ویں روز بھی جاری ہے ،صبح سویرے اسرائیلی  فورسز نے ایک رہائشی علاقے  کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں  9 فلسطینی زخمی  ہوگئے ۔

اسرائیلی بمباری میں اب تک 251 افراد شہید ہوچکے ہیں ،65 شہید ہونے والوں میں بچے اور 38 خواتین بھی  شامل ہیں ۔ 11 روز سے جاری بمباری  کے نتیجے میں غزہ کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا ہے ،لوگوں کے مکانات ،کاروبار سب اسرائیلی بربریت کی نذر ہوگئے ہیں ۔

تباہ شدہ ملبے سے فلسطینی اپنا بچا کچا سامان جمع کر رہے ہیں،وحشی  بدمست اسرائیل نے غزہ میں امداد کے لیے بھی راستے بند کر رکھے ہیں۔

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 500 سے زائد مکانات تباہ جبکہ 72 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں،تباہی کے نتیجے میں فلسطینی بجے ڈر اور خوف کا شکار ہیں ،سینکڑوں بچے نفسیاتی مریض بن چکے ہیں ۔ مساجدشہید،اسکولز اور میڈیا دفاتر مکمل تباہ ہوگئے، فضائی حملوں میں 6  اسپتال بھی متاثر ہوئے جبکہ غزہ میں موجود واحد کورونا لیب بھی نہ بچ سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button