رشی کپور کو گزرے ہوئے ایک سال ہوگیا

رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر ،اپنی اور رشی کی ایک سیاہ اور سفید تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور کیپشن کے طور پر تصویر کے ساتھ لکھا "پچھلا پورا سال دنیا بھر میں غم اور افسردگی کا شکار رہا ہمارے لیے شاید تھوڑا زیادہ کیونکہ ہم نے انہیں کھویا تھا۔

کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ہم نے ان کے بارے میں بات نہ کی ہو یا ان کی یاد تازہ نہیں کی ہو کیونکہ وہ ہمارے وجود کی تکمیل تھے، بعض اوقات ان کا دانشمندانہ مشورہ ، ان کی خوش مزاجی، انکی کہانیاں، ہم نے انہیں سارا سال لبوں پر مسکراہٹ کے ساتھ منایا، کیونکہ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے ،ہم نے قبول کیا ہے زندگی انکے بغیر ویسی نہیں ہوگی، لیکن زندگی چلتی رہتی ہے۔

رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی نے بھی اپنے مرحوم والد کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا "کاش میں آپکو ایک بار مشک پکارتے ہوئے سن پاتی۔

پاکستانی اداکاروں کا پیار

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے رشی کپور کی پہلی برسی کے موقع پر نیتو کپور کو پیار بھجوایا ہے۔ نیتو کی موجودہ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ماورا حسین نے اپنی محبت اور دعاؤں کو بڑھانے کے لئے تین دل پوسٹ کیے۔

رشی کپور کا کینسر سے دو سال طویل جدوجہد کے بعد 30 اپریل 2020 کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ دریں اثنا ہماری پاکستانی مشہور شخصیات جنھیں اداکار سے ملنے کا موقع ملا انہوں نے رومانٹک ہیرو کی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور انہیں یاد کیا۔

شخصیات جنہوں نے مرحوم اداکار کو خراج تحسین پیش کیا ان میں عدنان صدیقی ،ہمایوں سعید، زیبا بختیار ،آزان سمیع خان ،ماورا حسین،سجل علی ، ماہرہ خان ، زارا نور عباس ، عمران عباس ، صبا حامد ، یاسر حسین ، شان ، وقار یونس اور شعیب اختر سمیت دیگر شامل ہیں۔

Back to top button