انگلینڈ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی ، متعدد زخمی

لندن : یہاں برطانیہ میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہوئے ہیں ۔

مقامی برطانیہ میڈیا کے مطابق واقعہ برطانیہ کے جنوبی شہر سالسبری کے لندن روڈ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے جس میں اب تک 17 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ برطانوی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق واقعہ شام سات بجے کے قریب پیش آیا جس میں ایک ٹرین ٹنل سے ٹکرائی تھی جس کے بعد دوسری ٹرین سگنل کے مسائل کی وجہ سے متاثرہ ٹرین سے جا ٹکرائی تھی ۔

اس حادثے کے نتیجے میں ایک ٹرین ڈرائیور کو فوری طورپر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حادثے میں زخمی دیگر افراد بھی اسپتال میں اس وقت زیرعلاج ہیں ۔

مزید یہ کے اس حادثے میں زخمی ایک شہری کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرین میں ایک دم اندھیرا چھا گیا تھا جس کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا تھا اور انہوں نے چیخ و پکارشروع کرتے ہوئے بھاگنا شروع کردیا تھا ۔

مقامی پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں تھیں جب کہ ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا تھا ۔

ٹرین کے اس حادثے کے نتیجے میں علاقے میں فی الحال ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہوا ہے جبکہ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے حادثے میں کسی ہلاکت کے نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button