انگلش فلمی ہیرو بیٹ مین کا جاپان میں چاقو سے حملہ

ٹوکیو : یہاں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں انگلش فلموں میں سپر ہیرو کے کردار میں نظر آنے والے ’بیٹمین‘ کا روپ دھارے ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 17 مسافروں کو زخمی کر دیا ہے ۔

ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں ٹرین لائن پر بیٹمین کا لباس پہنے شخص نے متعدد مسافروں پر چاقو سے اس وقت حملہ کردیا جب وہ لوگ ہالووین پارٹی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔

ایک اور جاپانی میڈیا کے مطابق 24 سالہ شخص کے حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور نے لوگوں پر تیز دھار آلے سے وار کرنے کے بعد ایک آتش گیر مادہ پھینک کر آگ بھی لگائی ہے ۔

جبکہ ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ میں سمجھا کہ یہ ہالووین کا کوئی اسٹنٹ ہو رہا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بیٹمین کا لباس پہنے ایک شخص آگے بڑھ رہا تھا جس کے ہاتھ میں خون آلود چاقو بھی تھا ۔

وہاں کی پولیس حکام نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں ۔

اس کے علاوہ دوسری طرف یہاں کراچی گلشن حدید میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

مقامی پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button